ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں 233 تمغے جیتے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپس 24۔2023 میں 233 تمغے جیتے۔ ایچ ای سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے قومی و بین الاقوامی چیمپئن شپس میں 32 طلائی، 56 چاندی اور 145 کانسی کے تمغے جیتے۔ جامعات میں زیر تعلیم ایچ ای سی کی خواتین کھلاڑیوں نے قومی چیمپئن شپ میں 17 طلائی، 25 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں 2 چاندی کے اور تین کانسی کے تمغے بھی حاصل کئے۔ ایچ ای سی کے ان نوجوان کھلاڑیوں نے 34ویں قومی کھیل میں پیشہ وارانہ کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور 8 طلائی ، 17 چاندی اور 93 کانسی کے تمغے حاصل کرکے بہترین ٹرن آٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایچ ای سی تعلیمی برادری کھیلوں کے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامعات کے طلبا کو بے مثال مواقع فراہم کرنے کے لئے چیئرمین ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی بھرپور سرپرستی میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے آئین اور رولز میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت ایچ ای سی نے انعامی رقوم میں بھی نظر ثانی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں