ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت اسسٹنٹ کمشنرز پر مہربان، مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی تیاری

expensive double cabin vehicles

کراچی: سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کےلئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنرز کے لئے سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں