
پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اْن نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی پر لٹکادیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں چند ماہ قبل آنے والے خوفناک سیلاب کے باعث 4 ہزار لوگوں کی جان چلی گئی تھی اور بڑی تعداد میں گھر تباہ ہو ئے تھے۔ قدرتی آفت میں 7410 ایکڑ اراضی برباد ہوگئی تھی جبکہ ریلوے و سڑک کو بھی نقصان ہوا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ افسران سیلاب روکنے کے لیے مزید بہتر قدم اٹھا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا،جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا گیا۔