ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کےماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پرپابندی لگادی گئی

A ban was imposed on new recruitments

اسلام آباد: سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت نے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پربھی مکمل پابندی عائدکردی ہے تاہم ایمبولنس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہو گا، ہرقسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی، ہسپتالوں، لیبارٹیریز، زراعت، اسکولز کیلئے مشینری اورآلات کی خریداری ہو سکے گی۔

وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئےاقدامات سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں