ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہزارہ صوبہ بل اسمبلی میں بدنیتی کی بنیاد پر روک دیا گیا، خورشید ہزاروی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبہ ہزارہ تحریک سندھ کے چیف آرگنائزر حاجی خورشید علی ہزاروی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ تحریک پاکستان گزشتہ کئی عرصہ سے پاکستان میں نئے ہزارہ صوبہ کے قیام کی لئے قائد حریت چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک و سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کر رہی ہے اور سال 2010 سے شروع کی جانے والی پرامن احتجاجی تحریک کے دوران ہزاروال قوم کے کئی نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ماسٹر منیر،ثمر سراج اور آرگنائیزنگ کمیٹی صوبہ ہزارہ تحریک کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قائد و چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی قیادت میں صوبائی اسمبلی سے صوبہ ہزارہ کے لیے قرارداد پاس کروائی گئی جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ سے بھی قرارداد منظور کروائی جبکہ دو سال قبل قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بل بھی پیش کیا گیا تھاجہاں یہ بل بد نیتی کی بنیاد پر روک دیا گیا۔ لہذا اب نئی قومی اسمبلی کے بعد صوبہ ہزارہ تحریک کے قائد ایم این اے سردار محمد یوسف اور دیگر کی جانب سے دوبارہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھایا جا رہا ہے کیونکہ ہزارہ صوبہ کا قیام ہزارہ وال قوم کا حق ہے اور ہزاروال قوم کسی بھی صورت میں اپنے اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ صوبہ سمیت جن صوبوں کی اسمبلیوں میں آئینی طور پر قراردادیں آئی ہیں اس پر دوبارہ غور کیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں