ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم ‘بھوت بنگلہ’ کا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار ہیرو اکشے کمار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دے دیا۔

آج اکشے کمار اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر جہاں اداکار کو اُن کی اہلیہ، بچوں اور دوست احباب وغیرہ سے تحائف ملیں گے تو وہیں اداکار نے مداحوں سے تحفہ لینے کے بجائے اُنہیں اپنی سالگرہ کا تحفہ دے دیا ہے۔

اکشے کمار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہیںڈل پر اپنی اگلی ہارر کامیڈی فلم ‘بھوت بنگلا’ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔

فلم کے موشن پوسٹر میں اکشے کمار پُراسرار بنگلے کے سامنے کھڑے ہیں، اداکار کے کندھے پر کالے رنگ کی بلی بیٹھی ہے جبکہ اُن کے ہاتھ میں دودھ کا پیالہ ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سال بہ سال میری سالگرہ پر آپ کی محبت کا شکریہ، ’بھوت بنگلہ‘ کی پہلی جھلکی کے ساتھ سالگرہ کا جشن منائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں 14 سال بعد دوبارہ فلمساز پریا درشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘بھوت بنگلہ’ ایک ہارر کامیڈی فلم ہوگی جس میں اکشے تین اداکاراؤں کے ساتھ ایک جادوگر کا کردار ادا کریں گے۔

کالے جادو پر مبنی یہ فلم 2025 میں ریلیز ہونے کا امکان ہے جبکہ فلم شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں