ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این ایف کی کارروائی، سری لنکا بھیجے جانے والے آلوں میں سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سری لنکا بھیجے جانے والے آلووں میں ہیروئن اسمگل کرنے کی واردات پکڑ لی۔

اے این ایف نے آلو کی برآمد کی آڑ میں ہیروئن اسمگلنگ کی واردات پکڑ لی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوں کے کنٹینر سے 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔

اے این ایف نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ کنٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بک کروایا گیا تھا، گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں