ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے بنگلادیش کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت 2ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے بنگلا دیش کی میزبانی کریگا بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق بنگلا دیش کی ٹیم بھارت کا دورہ کریگی جہاں وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا، یہ میچ ایم اے چدمبرم ا سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائیگا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرین پارک، کانپور میں کھیلا جائیگادونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا جو نیا مادھورا سندھیا کرکٹ اسٹیڈیم، گوالیار میں کھیلا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں