ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلویز کی فیول کی قلت کی تردید ایک ماہ کے ذخائر موجود ہونے کا دعویٰ

self-reliance project

  لاہور: پاکستان ریلویز نے فیول کی قلت کی افواہوں کی خبروں کو مستردکردیا،انتظامیہ نے ایک ماہ کے ذخائر موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہےکہ  کراچی اور لاہور کے ڈپو میں ایک ماہ کے ذخائر موجود ہیں، ریلوے کی 62 فیصد ضرورت پوری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ فیول کی فراہمی پر دو قومی اداروں ریلوے اور پی ایس او کا معاہدہ ہے، پاکستان ریلویز کو فیول کی بلا تعطل فراہمی پی ایس او کے ذمہ ہے، اس کے علاوہ دیگر ڈویژنز میں بھی وافر فیول موجود ہے اور پاکستان ریلویز اب پہلے کی طرح فیول خرید کر نہیں رکھتا کیونکہ اس حوالے سے باقاعدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں