ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استری2‘ میں ابھیشیک بنرجی کی اداکاری شاہ رخ خان کو بھی پسند آگئی

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ میں ابھیشیک بنرجی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے انہیں فون کرنا چاہتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئیفا ایوارڈز 2024 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا اور ان  کے ہمراہ کرن جوہر بھی موجود تھے۔

شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ ان کا آئیفا میں ایک دہائی بعد آنا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کرن جوہر کو بھی مزید فلمیں بنانے کا مشورہ دیا۔

اس سال کے آئیفا میں ریکھا خصوصی شرکت کریں گی، جبکہ شاہد کپور، وکی کوشل، جھانوی کپور اور کریتی سینن اپنی شاندار پرفارمنسز سے تقریب کو مزید چار چاند لگائیں گے۔

آئیفا ایوارڈز کے دوسرے حصے میں جنوبی بھارتی سنیما کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس کی میزبانی رنا دگوباتی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں