ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بادشاہ کا کرن جوہر کی فلموں ’لسٹ اسٹوریز‘ اور ’گڈنیوز‘ کو ٹھکرانے کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کرن جوہر کی فلموں ’لسٹ اسٹوریز‘ اور ’گڈ نیوز‘ میں اداکاری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں بادشاہ نے بتایا کہ ان کو ’لسٹ سٹوریز‘ میں وکی کوشل کا کردار آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے یہ کردار یہ سوچ کر رد کر دیا کہ کرن جوہر مذاق کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے انہیں بتایا کہ یہ کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو اپنی بیوی کو خوش نہیں کر پاتا، جس پر بادشاہ کو عجیب لگا اور انہوں نے انکار کر دیا۔

’گڈ نیوز‘ میں بھی بادشاہ کو دلجیت دوسانجھ کا کردار آفر کیا گیا تھا، لیکن وہ منیالی میں ٹریکنگ کے دوران کرن جوہر کا فون مس کر گئے اور آڈیشن نہیں دے پائے۔

یاد رہے کہ بادشاہ نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم ’خاندانی شفاخانہ‘ سے کیا جہاں انہوں نے ایک ایسے ریپر کا کردار ادا کیا جو ’ایریکٹائل ڈسفنکشن‘ جیسے مسئلے سے دوچار ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں