ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنز و ن ڈے کپ کا پہلا روز، محسن نقوی نے میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک) بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا پہلا روز، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال اسٹیڈیم پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایم ٹی مارخورز اور پنتھرز کے درمیان افتتاحی میچ دیکھا۔چیف سیکرٹری پنجاب و پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر زاہد اختر زمان۔ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فیصل آباد کی کمشنر۔ آر پی او۔ سی پی او۔ڈپٹی کمشنر۔ بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے دیگر ممبران نے بھی بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کاافتتاحی میچ دیکھا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ سلیکٹر محمد یوسف۔ اسد شفیق۔ سابق کرکٹرز اور دیگر حکام بھی نے چیمپئنز کپ کا افتتاحی دیکھا۔اقبال اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا زبردست جوش و خروش تھا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نیمیچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اقبال اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔فیصل آباد کے شہریوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کی ٹیموں اور تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں