ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ

اسلام آباد:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کو 1138/24 کا نمبر دیا گیا۔ یہ مقدمہ 13 ستمبر کو درج کیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی 4 رکنی ٹیم گزشتہ شام پونے 8 بجے اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے پہنچی جہاں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے عمران خان کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا، مگر عمران خان نے وکلا سے مشاورت کا کہہ کر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں