ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالا میں پہلی پنجاب پریمئر لیگ کے لیے تیاریاں مکمل

گوجرانوالا(اسپورٹس ڈیسک):گوجرانوالا میں پہلی پنجاب پریمئر لیگ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ فلڈ لائٹس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مقابلے 4سے 11 اکتوبر تک ہوں گے جس میں صوبے سے 8ٹیمیں حصہ لیں گی اور کل 15میچز کھیلے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالا ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر محمدطارق قریشی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توفیق عمر،سی ای او پنجاب پریمئر لیگ عبدالرئوف نے بھی اظہارخیال کیا۔اس موقع پر پنجاب پریمئر لیگ اور ضلعی انتظامیہ گوجرانوالا کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔کمشنر گوجرانوالاسید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پنجاب پریمئر لیگ کے تمام مقابلے جناح اسٹیڈیم میں ہوں گے،ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں پنجاب سے ہوں گی تا ہم ان ٹیموں میں ملک سے پاکستان کرکٹ کے انٹرنیشنل اور نیشنل ا سٹارز شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں