ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وحدت کالونی کی 25 روز سے گیس بند کرنا ظلم ہے ،شاہد سومرو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی رہنما شاہد سومرو اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ 25روز سے نیو وحدت کالونی کے اندر سوئی گیس بند ہونے سے علائقہ مکین سخت پریشانی کا شکار بنے یوئے ہیں۔ پچاس سال سرکاری کوارٹروں میں لوہے کے پائپ لائن پرانی ہونے سے بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ جن سے اب گٹروں اور بارش کا پانی نکال رہا ہے۔ مسلسل سوئی گیس بند ہونے سے علائقہ مکین مھنگے ناشتے اور دن اور رات کو کھانا ہوٹلوں سے خیدنے پر مجبور بنے ہوئے ہیں۔ گیس کا عملہ گٹروں کے پانی پائپ سے پریشر دینے پر نکلنے پر گڑھ لگانے کا بول کر اب غائب اور فالٹ لیکیج اب بھی موجود ہے۔گٹروں اور بارش کا پانی پرانی لائنوں کی وجہ سے داخل ہوا ہے۔ قاسم آباد کے علائقوں میں جس طرح نئی پلاسٹک کی گیس لائن ڈالی گئی ہیں اس طرز پر نیو وحدت کالونی میں پلاسٹک کی لائن بچھائی جائے۔ اس مہنگائی میں گیس بند رہنے سے مکین سخت پریشانی شکار بنے ہوئے ہیں پہلے بھی گیس پریشر مشین لگانے پر آتا تھا اب گیس ناپید بن چکی ہے۔ پہلے تو سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی لیکن اب تو گرمی کے موسم میں بھی پورا سال حیدرآباد میں گیس لوڈ شیڈنگ کاعذاب بھگتنے پر مجبور بنا یوا ہے۔ انہوں نے آخر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم۔ڈی اور ریجنل مینجر حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو وحدت کالونی کے اندر گیس بحران کو ختم کرنے کے لئے گیس بحالی کا بند کام شروع کرایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں