ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: رشوت کے الزام میں لیفٹیننٹ جنرل کو ملازمت سے برطرف، 20 سال قید

ریاض : سعودی عدالت نے کرپشن اور رشوت کے الزام سابق ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو سزا سنا دی ہے اور ملازمت سے بھی بر طرف کردیا ہے ۔ 
سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر، لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو کرپشن اور رشوت کے الزامات پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عدالت نے خالد بن قرار الحربی کو عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی، اور رشوت لینے کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے مذکورہ سزا دی ہے۔

ملکی میڈیا کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، رشوت کے طور پر وصول کیے گئے ایک کروڑ ریال اور دیگر غیر قانونی طریقوں سے جمع کی گئی رقم، تحائف، اور زرعی اراضی بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یہ سزا فوجداری قانون کے تحت دی گئی ہے اور جرمانے کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں