ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 : پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کا سامنا ہوا۔ ڈیوس کپ ٹائی میں بارباڈوس نے پاکستان کو3-1 سے ہرایا۔ ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے شکست دی۔ڈبلز میں بارباڈوس کا پاکستان کے خلاف جیت کا اسکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔ پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں