ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد انتظامات، سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق چھ ارکان پر مشتمل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد میں سینئر منیجر ایونٹس سارا ایڈگر، جنرل منیجر وسیم خان، سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر ، براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج اور دیگر شامل تھے۔

دوسرے مرحلے میں وفد لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔ آئی سی سی کا وفد سیکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لے گا اور یہ وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا ۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیمیزبانی پاکستان نے کرنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں