ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک ‘3 زخمی ہوگئے

میکسیکو میں تودے گرنے سے زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

میکسیکو (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہرناو کاپلان میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق میکسیکو کے شہر نوکلپن میں شدید بارش نے معمولات کو بری طرح متاثر کیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مکان اور اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سے قبل میکسیکو سٹی کے مغرب میں واقع ریاست میکسیکو کے شہر جیلوتزینگو میں 14 ستمبر کو تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ جولائی کے آخر میں بارش کا موسم اورلینڈ سلائیڈنگ میکسیکو کو متاثر کر رہا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں