ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے دور میں بندوق کے زور پر قانون سازی کی گئی، شرجیل میمن

 وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بدمعاشی اور بندوق کے زور پر قانون منظور کرائے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) میں بندوق کے زور پر حکومت نہیں ہورہی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئینی ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے لیکن ہم چاہتے ہیں اتفاق رائے سے آئینی ترامیم کی جائیں جب کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بندوق کے زور پرقانون سازی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں تو وہ مان رہے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس جارہے   ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں سینیٹ، قومی اسمبلی مکمل نہیں ہوتے ہیں لیکن قانون سازی ہوجاتی تھی، ان کے ارکان اتنا شور کرتے تھے اور نامکمل ہاؤس میں قانون سازی ہوجاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے سوشل میڈیا کے دہشت گرد ہیں، عمران خان نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ،پیپلزپارٹی آئین کی تخلیق کار ہے، ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے سے آئینی ترامیم کی جائیں، میثاق جمہوریت میں جوڈیشل ریفارمز کی بات بھی شامل تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں