ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات پر اروشی روٹیلا کا وضاحتی بیان آگیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پھیلنے والی میمز اور افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کی توجہ صرف اپنے کیریئر پر ہے۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ افواہوں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ ایمانداری اور وضاحت کے ساتھ جواب دینے کی کوشش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سچائی پر توجہ دینے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں صرف کیریئر اور اہداف پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور سپورٹ کرنے والے لوگوں کے درمیان رہنا ان کے لیے حوصلہ افزا ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں