ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں خاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

happened

 کراچی : خاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ایکساز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈسٹرکٹ کورنگی نے لانڈھی میں کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم زوجہ محمد قاسم  اور خالد علی ولد نوشیران کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے اورخاتون ملزم کی بیٹی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی آئس کا ایک کلو کا پیکٹ اورایک کلو 250 گرام کے چرس کے 2 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کراچی سے بلوچستان منشیات کی سپلائی کا کام کرنے والے منظم گروہ کے لئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں