ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے پی ڈھلوں نے انڈین ٹور کا اعلان کردیا، مداحوں میں جوش و خروش

 ممبئی: بھارت نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلوں نے اپنے ہندوستانی مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے کنسرٹ کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔

اے پی ڈھلوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، ’جلد بھارت کا دورہ… میں گھر آ رہا ہوں۔‘

کنسرٹ کی تاریخیں اور مقامات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں، مگر اس اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اے پی ڈھلوں اپنے پنجابی اور ویسٹرن موسیقی کے امتزاج کے لیے مشہور ہیں اور جیسے ہی انہوں نے اپنے دورے کا اشارہ دیا، مداحوں نے ان کے پوسٹ کے نیچے جوش و جذبات بھرے تبصرے کیے۔

اے پی ڈھلوں کے اس اعلان کے دوران دلجیت دوسانجھ اور کولڈ پلے جیسے بین الاقوامی فنکاروں نے بھی اپنے کنسرٹس کا اعلان کیا ہے، جس سے شائقین میں مزید جوش و خروش دیکھنے کو ملا ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے بھی حال ہی میں اپنے دل-لومناتی کنسرٹ کے بھارتی مرحلے کا اعلان کیا ہے، جو 26 اکتوبر 2024 کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں