ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عافیہ کی رہائی کیلیے احتجاج‘ ریڈ زون سیل کردیا گیا

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں، جن میں سرینا چوک، نادرا، ایکسپریس اور میریٹ چوک شامل ہیں. ان مقامات پر پولیس نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔اس کے علاوہ، جناح ایونیو پر بھی خاردار تاریں لگا کر فضل حق روڈ اور چائنہ چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہیجبکہ ریڈ زون کی سیکورٹی کے حوالے سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں