ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

اٹلی میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے جنوبی صوبے نیپلز میں دھماکے سے 2منزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ماں، 2بچے اور ان کی دادی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک بیٹے اور والد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا گیس لیکج کے سبب ہوا۔ فائر فائٹرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کا کام بہت محتاط طریقے سے کیا جارہا ہے تاکہ عمارت کے بچ جانے والے حصے کو مزید منہدم ہونے سے بچایا جاسکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں