ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حالی روڈ پولیس کی کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ پولیس کی کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار،مقدمات درج ،تھانہ حالی روڈڈی ایس پی غلام مجتبیٰ شیخ کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپکٹر شوکت علی ملوخانی کی اپنے اسٹاف کے ساتھ کارروائیاں، حالی روڈ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے چرس اور تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بنادی ،گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف کوڈو بخش، سہراب رند، شاکر، اور طارق عرف ٹونی مکرانی شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں شہزاد عرف کوڈو بخش، سہراب رند اور شاکر قبضے سے 300 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،گرفتار منشیات سپلائر طارق عرف ٹونی مکرانی کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام چرس برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر تیار شدہ مین پوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھے ،گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں