ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی، عطااللہ تارڑ

In the case of specific seats

 نیویارک:  وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی،حلف نامے ینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لئے اسپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں،اسپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط لکھے،خطوط میں کہا گیا کہ ایسی سیاسی جماعت کو نشستیں کس طرح دی جاسکتی ہیں جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں،آزاد امیدوار نے تین دن میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا،حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے، پارلیمان کی بالادستی کے لئے اسپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں،اسپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے، ایک فریق جو درخواست کا فریق ہی نہیں تھا، اسے ریلیف کس طرح دیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو، اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے،آئینی و قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں