ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

منگولیا: ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے اسنوکر کے کھلاڑی اسجد اقبال نے اپنے بھارتی حریف کو ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے اہم میچ (سیمی فائنل) میں شکست دے دی، جس کے بعد وہ فائنل میں پہنچ گئے۔

اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0 سے ہر ایا اور اپنے حریف کو ایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

انہوں نے پہلا فریم 49-18، دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔

بھارتی کھلاڑی ملکیت سنگھ اپنے حریف اسجد اقبال کے مقابل بالکل بے بس نظر آئے اور وہ ایک بھی بڑا بریک بنانے میں ناکام رہے۔ اس کے برعکس اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بھی بنایا۔

قبل ازیں کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ جرمنی کے رچرڈ وینولڈیا بھارت کے کمال چاولہ سے کل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں