ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں دیر نہ کی جائے،ترجمان پی ٹی آئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کے لییہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں