ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں