ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کے گھر سے 10 لاکھ کی چوری، ملازم ملوث نکلا

 ممبئی: جنوبی بھارت کے معروف اداکار موہن بابو کے گھر پر چوری کی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور 10 لاکھ بھارتی روپے لے اڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چوری اداکار کے اپنے ملازم نے کی جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پہاڑی شریف تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق چوری اتوار کے روز ہوئی جب ملازم نے اداکار کے ذاتی سیکریٹری کے بیگ سے 10 لاکھ کی رقم چرائی۔

تفتیش کے بعد ملزم کو تیرپتی سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں بدھ کو اسے باضابطہ طور پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ملزم سے 7 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی جبکہ باقی رقم ملزم نے خرچ کر ڈالی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اداکار موہن بابو کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں