ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

People will do 3 and 7 consecutive strikes

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے ،جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3 ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا، جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں، آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے، ماضی میں قوم افتخار چوہدری کے لیے کھڑی ہوئی مگر انہوں نے عدل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں