ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

there will be protests in Islamabad

لاہور: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل اتوار کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے دیے جائیں گے اور اختتام پر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں