ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  کراچی: مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

حالیہ ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو ایک اجنبی شخص کے ساتھ دیکھا گیا ہے، جسے شاہ زیب کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔

ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو سبز لہنگے میں ملبوس اور شادی کی تقریب جیسی تیاریوں میں دکھایا گیا ہے، جہاں وہ اس اجنبی شخص کے ہاتھوں گجرا پہنتے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کے بجائے یہ اجنبی شخص کون ہے۔

ویڈیوز میں موجود شخص، جو بظاہر ایک ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہولڈر ویر شاہ زیب ہے، نے دانیہ کو ویڈیو میں کوئی وضاحت دینے سے منع کیا، جس کے بعد مزید افواہیں گردش کرنے لگیں۔

دانیہ شاہ اور شاہ زیب کے ساتھ وائرل ویڈیوز نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں