ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا: چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ گلوکاری سے توجہ حاصل کرنیوالے چاہت فتح علی خان کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پسند نہیں آئی، اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے دیے ہیں۔

برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے، مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے ،جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 مرتبہ دودھ پیتا تھا جس سے جسم ٹھیک رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، میرا پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں