ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں !

بیروت:حزب اللہ کے سربراہ (سیکریٹری جنرل) حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں اُن کے محفوظ اور خفیہ ٹھکانے میں ایک ایرانی جاسوس کی مدد سے نشانہ بنایا۔

فرانس کے معروف اخبار لی پیریسن نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا فیصلہ کئی دن پہلے کرلیا تھا اور اس حوالے سے معلومات کے انتظار میں تھی۔ ایک ایرانی جاسوس نے اس معاملے میں اسرائیلی فوج کی مدد کی۔

حسن نصراللہ پر حملے لیے وقت کا انتخابات سوچ سمجھ کر کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہادتیں ممکن ہوسکیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حسن نصراللہ جب حزب اللہ کے ڈرون یونٹ کے کمانڈر محمد سرور کی تدفین سے لوٹے تو حزب اللہ کے بارہ کلیدی رہنما اور قدس فورس ڈپٹی کمانڈر اُن کے ساتھ تھے۔ یہ لوگ 30 میٹر کی گہرائی میں میٹنگ کر رہے تھے کہ ایرانی جاسوس کی نشاندہی پر اسرائیلی فوج نے کلسٹر بم برسانا شروع کردیا۔

اسرائیلی فوج نے پورے بلڈنگ بلاک کو مکمل تباہ کرنے کے لیے ایک ٹن بارود والے 80 بم برسائے۔ عمارت کا نام و نشانہ مٹادیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں