ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

 ممبئی: بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔

26 سالہ اداکارہ شو میں سونو بھیڈے کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ نوٹس انہیں صرف اس لیے ملا ہے کیونکہ وہ شو چھوڑنا چاہتی ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں پلک سدھوانی نے شو کے پروڈیوسر پر استحصال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس ان کا ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے باہر نکلنا مشکل بنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پیشہ ورانہ ترقی اور صحت کی وجوہات کی بنا پر شو چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن انہیں معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس نے پلک سدھوانی پر خصوصی فنکارانہ معاہدے کے کئی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ 2008ء سے نشر ہو رہا ہے اور اپنے مزاحیہ کانٹنٹ کی وجہ سے بےحد مقبول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں