ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن نصر اللہ کے قتل سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، پاکستان

  اسلام آباد: لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو قتل کرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کے حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہیں جو تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بناکر سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچارہی ہیں۔

ترجمان نے حملوں سے متاثرہ افراد، ان کے خاندان اور لبنان کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں