ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مٹیاری: ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند، شدید گرمی میں علاقہ مکین پریشان

مٹیاری (نمائندہ جسارت) گنجان آباد علاقے میر حسن میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث علاقہ مکین پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں، شدید گرمی کے باعث ایک طرف پینے کا پانی نہیں تو دوسری جانب روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں شکایت کی لیکن کوئی ازالہ نہ ہوا۔ معاملے کے حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے جب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور ٹاؤن افسر کو کال کی گئی تو انہوں نے کال وصول نہیں کی۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں