ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں میں اضافہ

امریکا میں طوفان ہیلن سے ساحل پر موجود پرتعیش ہوٹل میں تباہی کا منظر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں طوفان ہیلن نے 5 ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولائنا میں نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسکول اور دفاتر بند ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اس دوران لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور پانچوں ریاستوں میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ مالی نقصان 100 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے ،جب کہ مختلف حادثات میں 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں