ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسا لگ رہا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں: فواد چودھری

PTI has no plans

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کہ ایسا لگ رہا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں،

منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آسکتا، وقت آگیا ہے کہ ہم گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کریں ،یہ کیس 8 مہینوں سے انکوائری میں چل رہا ہے۔

 فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں کو خراب کرنے کے لیے جعلی کیس بناتے ہیں ، پاکستان میں جو کشیدگی کا ماحول ہے اس سے فاصلے بڑھ رہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے جو کال دی ہے اس سے سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھے گا، چیف جسٹس جس طرح سے سپریم کورٹ چلا رہے ہیں اس پر بھی بہت اعتراضات ہیں، یہ کسی قسم پر مستحکم پاکستان کے لیے اچھی بات نہیں ہے ، ایک دوسرے کو روند کر آگے جانے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا ، بانی پی ٹی آئی کی جمعے کی کال اہمیت کی حامل ہے ، اس پر بہت سی چیزیں طے ہونی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کریں ، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں شامل کیا جائے ، سب مل کر ایک راستہ نکال سکیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف نظام نہیں چل سکتا ، فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں