ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرانے سیاستدان اور انکے بچوں نے آئی پی پیز کی شکل میں عوام کا خون چوسا: فیصل واوڈا

IPPs have sucked people's blood

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے، ملک ٹریک پر آگیا ہے کا کریڈٹ جمہوری نظام نہیں ، فوج کا ہے ، آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے۔ یہ باتیں انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ کیا کبھی کسی نے نظام بہترکرنے کی بات کی؟  یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10 کروڑ تک بولی لگا دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں