ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: لینڈنگ کے دوران طیارے کے ٹائر پھٹ گئے‘ مسافر محفوظ رہے

روم(انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں لینڈنگ کے دوران طیارے کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹ گئے، جس سے طیارے میں سوار مسافر شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ حادثے میں عملہ اور مسافر محفوظ رہے،تاہم رن وے کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد میلان ائر پورٹ بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پرواز میں عملے سمیت 161 مسافر سوار تھے، جن میں برطانوی مسافر بھی شامل تھے۔ ریان ائر کے طیارے نے بارسلونا کے ائرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور میلان کے قریب برگامو کے ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں