ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی حیدرآباد میں 2خواتین بے دردی سے قتل

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارتی شہر حیدرآباد اور اس کے مضافات میں 2 خواتین کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آر ایم پی ڈاکٹر کی بیوی سندھیارانی کا جوہلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کیا گیا۔ واردات اْس وقت کی گئی جب خاتون کا شوہر کلینک گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔ دوسری واردات میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی جہاں نا معلوم حملہ آور نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور وہ اپنی ماں کے گھر میں مقیم تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں