ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میزائل حملوں پر تنقید: ایران نے آسٹریلیا اور جرمن سفیروں کو طلب کر لیا

تہران: ایران نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے پر آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کا رد عمل ناقابل قبول ہے۔

اس حوالے سے ایران نے آسٹریلیا اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے آسٹریلیا اور جرمن کے سفیروں کو ان کی حکومتوں کے اسرائیل پر ایرانی جوابی میزائل حملے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کرنے کے لئے طلب کیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے پر آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کا رد عمل ناقابل قبول ہے، اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا میزائل حملہ صیہونی رجیم کی جاری جارحیت کے خلاف بڑا جائز جواب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں