ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کو شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے:امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کو حزب اللہ جیسے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف لڑنے اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن اسے ایسی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔

باروائٹ ہاوس کی پریس بریفنگ میں بائیڈن نے بڑھتے ہوئے ان خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی کہ پچھلے کچھ دنوں میں رونما ہونے والے واقعات سے مشرق وسطی ایک مکمل علاقائی جنگ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے امریکی حکمت عملی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں واشنگٹن کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ، نہ صرف ایرانیوں کی طرف سے، بلکہ حزب اللہ سے حوثیوں تک ہر ایک کی جانب سے اپنے اوپر ہونے والے شیطانی حملوں کا جواب دینے کا پورا حق ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں شہری ہلاکتوں سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں