ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار باقاعدگی سے متعلقہ عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے گزشتہ سماعت پر ایک ہی روز میں دو عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم ہوا تھا جس کی وجہ سے راجہ اظہر ایک عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

درخوادتگزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مقدمے میں گرفتاری کا اندیشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت عالیہ نے راجہ اظہر کی 7 یوم کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں