ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محراب پور، پرانی دشمنی ایک دوشیزہ کی جان لے گئی

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور دشمنی کا شاخسانہ، فائرنگ میں دوشیزہ جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود گاؤں رحیم خان جلبانی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس میں راحیلہ بنت ذولفقار علی جلبانی نامی دوشیزہ جاں بحق ہوگئی، فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، مقتولہ کے والد ذولفقار علی جلبانی کے مطابق شوکت علی، محمد ندیم اور برکت جلبانی نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں بیٹی جاں بحق ہو گئی، پولیس ہمیں انصاف مہیا کرئے، پولیس کے مطابق دوشیزہ کی نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے قتل دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری طرف نوجوان نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا چراغ گل کرلیا، مورو پولیس ذرائع کے مطابق گھریلومسائل اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان طارق علی زرداری نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولی کھا کر خودکشی کرلی، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں