ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، بوبی دیول وجے تھلاپتی کی آخری فلم میں شامل

 ممبئی: ساؤتھ سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آخری فلم ’تھلاپتی 69‘ میں بوبی دیول کی شرکت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ فلم وجے کے تین دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر کا آخری شاہکار ہو گی، معروف ہدایتکار ایچ وینوتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وی این پروڈکشنز کے تحت وینکٹ کے نارائن نے پروڈیوس کی ہے جبکہ موسیقی کا شعبہ معروف کمپوزر انیرودھ کے ہاتھ میں ہوگا۔

’تھلاپتی 69‘ ایک پان انڈیا پروجیکٹ ہے جو اکتوبر 2025 میں تمل، تیلگو، اور ہندی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جس سے یہ فلم پورے ملک کے سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

فلم میں بوبی دیول کی شمولیت ایک نیا اور دلچسپ پہلو لائے گی، جو اپنے منفرد کرداروں اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، مداحوں کے لیے یہ فلم وجے کی شاندار الوداعی پیشکش ثابت ہوگی اور ہر نئی تفصیل کے ساتھ اس کا انتظار بڑھتا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں