ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ اور عظمیٰ کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے دونوں کو مزید تفتیش کے لیے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ڈیوٹی جج نے ہدایت کی کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کو کل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ علیمہ اور عظمیٰ کو دو دن قبل اسلام آباد کے ڈی چوک سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں